19 فروری، 2019، 9:28 PM

برنی سینڈرز کا امریکی صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

برنی سینڈرز کا امریکی صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید ناقد امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایک بار پھر امریکہ کے اگلے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید ناقد امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایک بار پھر امریکہ کے اگلے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ برنی سینڈرز صدر ٹرمپ کے بہت بڑے ناقد ہیں اور ان کی پالیسیوں اور اقدام کے خلاف شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔ امریکی ریاست ورماؤنٹ سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ستتر سالہ سینیٹر برنی سینڈرز نے دو ہزار سولہ میں بھی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے انتخابی مہم چلائی تھی لیکن انتخابات لڑنے کے حتمی مرحلے میں ہیلری کلنٹن سے پیچھے رہ گئے تھے۔

News ID 1888230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha